بے روزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ کو اساتذہ کی 46 ہزار سے زائد اسامیوں کیلئے 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، امیدواروں کے ٹیسٹ 6 ڈویژنز کی سطح پر آئندہ ماہ کے وسط میں لئے جانے کا امکان ہے . وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی ایس ٹی اور جےای ایس ٹی کی 46 ہزار 500 سے زائد اسامیوں کے لئے ملنے والی 5 لاکھ درخواستوں اور ان کے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی .

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈویژن کی سطح پر کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا . وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ہر سینٹرز کی روزانہ ہونے والے ٹیسٹ کی مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی جائے گی . تمام امیدواروں کو مکمل طور پر کھلی فضا میں ٹیسٹ دینے کا موقع میسر آسکے . ٹیسٹ کے شفاف انعقاد اور اس کے میرٹ پر نتائج کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں . سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ اس کے مثبت نتائج ہمیں میسر آسکیں . انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ایسا معاملہ ہو کہ امیدواروں کو یہ محسوس ہو کہ اس کو کھلے اور صاف و شفاف طریقے سے ٹیسٹ دینے کا موقع نہ ملے . انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ٹیسٹ کا انعقاد ڈویژن کی سطح پر ہوگا، وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے بتایا کہ ٹیسٹ دو مراحل میں لئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پی ایس ٹی اور دوسرے مرحلے میں جے ای ایس ٹی کے ٹسٹ منعقد ہوں گے ٹیسٹ کا انعقاد ماہ اگست کے دوسری ہفتہ میں متوقع ہیں . ہر امیدوار کی انفرادی جوابی شیٹ ہوگی، جس پر اس کی تصویر اور مکمل معلومات پہلے سے ہی درج کی ہوگی . انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کے بعد امیدوار آئی بی اے سکھر کی ویب سائٹ پر جاکر اپنی جوابی شیٹ اور جواب ازخود بھی چیک کرسکے گا . . .

متعلقہ خبریں