عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں بیٹی کی پیدائش

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں ایک ننھی پری کا جنم ہوا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ہیروئن عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ ” ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر۔ میں ایک بیٹی کی ماں بن گئی۔
عالیہ بھٹ نے اس خبر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک شیر، شیرنی اور ان کا بچہ ہوتا ہے اور یہ ایک خوشگوار تعلقات میں جڑی فیملی کا منظر ہوتا ہے۔عالیہ بھٹ نے نومولود کی تصویر شیئر نہیں کی۔ جس سے لگتا ہے کہ وہ دیگر بالی ووڈ اداکاراؤں جیسے کرینہ کپور کی طرح اپنے بچوں کی تصاویر فوری طور پر شیئر کرنے کے بجائے سسپنس رکھیں گی۔
اداکارہ کی جانب سے اس خوشخبری کا شیئر کرنا تھا کہ انسٹاگرام پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ معروف اداکاراؤں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں سے بھرے پیغامات کے ڈھیر لگا دیئے۔ایسے میں بچی کے ڈیڈی رنبیر کپور کی خوشی بھی دیدنی ہے۔ خیال رہے کہ معروف جوڑے کی شادی کی رواں برس 24 اپریل کو ہوئی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)


خیال رہے کہ عالیہ بھٹ کی گود بھرائی کی رسم گزشتہ ماہ ہی انجام دی گئی تھی جس میں مہیش بھٹ اور ان کے اہل خانہ اور رنبیر کپور کے اہل خانہ سمیت چند مخصوص دوستوں نے شرکت کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)