گورنر سندھ کا فضل الرحمان، چوہدری شجاعت سے ٹیلیفونک رابطہ
کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان سندھ گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان کی گفتگو میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فصل الرحمان کا گورنر سندھ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے چوہدری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔