کرینہ اور سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا کیا نام رکھا؟نام بارے جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کے والد راندھیر کپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیف اور کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بچے کا نام تمام خاندان والوں کی مشاورت سے رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے کا مطلب ہوتا ہے نیلی آنکھوں والا پرندہ جب کہ پارسی زبان میں اس کا مطلب ہے قریب لانے والا ۔یاد رہے کہ رواں سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرینہ کپور نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں کرینہ کپور نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کو اپنے کندے پر اٹھایا ہوا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ دنیا میں ایسا کوئی کام نہیں جو خواتین نہیں کرسکیں۔خیال رہے کہ فروری میں کرینہ کپور اور بالی وڈ اداکار اور نواب آف پٹودی سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادیت ہوئی ہے۔کرینہ اور سیف کے چاہنے والے ان کے دوسرے بچے کو دیکھنے کا بےتابی سے انتظار کررہے تھے۔یاد رہے کہ بھارتی فلمی جوڑی کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 5 سال ہے۔تیمور علی خان 2016 میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔

Recent Posts

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

1 min ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

10 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

17 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

24 mins ago

بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال بناکر اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی جائے، میئر پشین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشین کے میئر سردار اکبر ترین، ڈسٹرکٹ سید شکور آغا ، چیئرمین قلعہ عبداللہ…

29 mins ago

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے رسمی ملاقات، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد…

35 mins ago