اسلام آباد سے کابل جانیوالی خصوصی پرواز کے اندر سے مشتبہ شخص گرفتار ، پتہ کیسے چلا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )نے کابل جانے والی خصوصی پرواز پر بغیر پاسپورٹ و سفری دستاویزات سفر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو طیارے کے اندر سے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کابل میں پھنسے پاکستانیوں اور غیرملکیوں کو نکالنے کے لیے جانے والے خصوصی طیارے کی روانگی سے قبل ایف آئی اے امیگریشن حکام نے طیارے میں فائنل چیکنگ کی، اس دوران پرواز میں سوار ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا گیا جو بغیر پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کابل جارہا تھا، گرفتار کئے گئے شخص کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں سول ایوی ایشن کے سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ سفری دستاویزات اور اجازت نامے کے بغیر کوئی شخص سیکورٹی زون کے اندر کھڑے طیارے میں کیسے پہنچ گیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

1 min ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

10 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

17 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

30 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

42 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

53 mins ago