سیمی فائنل میں رسائی، بابر اعظم کے والد نے کیا کہا؟
لاہور (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق کا ردِعمل بھی سامنے آگیا ہے۔اعظم صدیق نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے، کپتان بابر اعظم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے واصف علی واصف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’تسلیم کے بعد تحقیق گُمراہ کر دیتی ہے‘۔
View this post on Instagram
اُنہوں لکھا کہ ’ایک کمزرو سا بچہ اس باپ کے پیچھے کاندھوں پر ہاتھ رکھے کھڑا ہے جس کے ہاتھ ہر وقت اُس کی سلامتی کے لیے اٹھے رہتے ہیں‘۔اُنہوں نےاپنے بیٹے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’انشاء اللّٰہ بہت کرم ہے، اس رب کا جو پوری کائنات کا مالک ہے اور ہوتا ہی چلا جائے گا‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’جس پر کامل یقین ہے اُس نے ہی دل میں یہ یقین دیا ہے آپ سب کے ساتھ مل کر دعا ہے کہ اللّٰہ اگلے دونوں میچ جتوا دے، آمین‘۔اپنی انسٹا پوسٹ کے آخر میں اعظم صدیق نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
اس سے قبل ایک پوسٹ میں انہوں نے بیٹے کی تسویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد اور شاباش دی۔انہوں نے شائقین کرکٹ کو پیغام میں کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والوں سے کچھ فرق نہیں پڑھتا پاکستانی بنیں پاکستا نی ٹیم کو شاباش دیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔