آرمی کیخلاف نعروں کی حمایت نہیں کرتے،اسد قیصر


پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنماء و سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ تمام نشستیں جیت کرعمران خان نے ثابت کردیا کہ عوام میں پی ڈی ایم غیرمقبول ہے ،اس وقت ملک میں تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے جمعیت علماء اسلام کے

منحرف ارکان مولانا گل نصیب اور دیگر کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ عمران پرٹوٹل چارگولیاں لگی ہیں اورہسپتال کے ایکسرے موجودہیں، امیدہے کہ سپریم کورٹ کے حکامات پرعمران پرحملہ کامقدمہ درج کیاجائیگا ۔انہوںنے کہا کہ لا نگ مارچ میں جانے کیلئے مکمل پلان بنارہے ہیں ، پنجاب سے شاہ محمود قریشی اورخیبرپختونخواسے لانگ مارچ کی قیادت صوبے کے رہنماء کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ کورکمانڈرہائوس کیسامنے احتجاج کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے ہیں،پاک فوج کوہم کبھی بدنام نہیں کرینگے، صرف ایک شخص کا مسئلہ تھا،اس کانام لیاہے، آرمی کیخلاف نعروں کی حمایت نہیں کرتے، یہ کسی کی انفرادی سوچ ہوسکتاہے۔ پریس کانفرنس سے مولانا گل نصیب نے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم نے2018کے انتخابات کے بعد فوری انتخابات کامطالبہ کیاتھا،تحریک انصاف نے استعفیٰ دے دیاہے، پی ڈی ایم اپنے مطالبہ کی پاسداری کرتے ہوِئے مستعفی ہوجائے گل نصیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کابیانیہ تضادات کامجموعہ ہے ،ضمنی انتخابات میں پوری قوم نے ان کومستردکردیا ہے اس موقع پر شجاع المک نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کیلئے ہم نے پی ٹی ائی کیساتھ معاہدہ کیاہے۔

Recent Posts

کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف

کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ ٹرانسپورٹ کے آٹو میٹڈ فیئر کلیکشن اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز ہوگیا۔…

1 min ago

سنجے دت والدہ کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت اپنی والدہ کی 43ویں برسی…

8 mins ago

9 ماہ میں 6.899 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کودوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے…

14 mins ago

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث 3 بھارتی شہری گرفتار

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ) کینیڈا کی پولیس نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل…

26 mins ago

اداکارہ رمشا خان نے بیوقوف بنے رہنے کا اعتراف کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ…

35 mins ago

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

39 mins ago