کراچی: بذریعہ، فیس بک، واٹس ایپ اسلحہ فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 18 جدید پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ کارروائی انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر قائم کیے گئے سی ٹی ڈی کے خصوصی ویپن ٹریفیکنگ اینڈ مانیٹرنگ سیل نے کی ہے۔

سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب اور مظہر مشوانی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔راجہ عمر خطاب کے مطابق پشاور، درہ آدم خیل، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے اسلحہ ڈیلرز اور دکاندار اس غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ فیس بک کے ذریعے غیر قانونی اسلحے کے کاروبار کی تشہیر کرتے تھے اور فیس بک اور واٹس اپ پر اسلحے کی نمائش کرتے تھے۔سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں عظمت اللّٰہ، بشیر خان، فضل جان اور فرمان اللّٰہ شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو افراد اسلحہ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ان لوگوں کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کر لیتے ہیں اور قیمت طے کرنے کے بعد رقم کا 50 فیصد ایزی پیسہ، جاز کیش یا آن لائن ٹرانسفر کر دیتے ہیں، بقیہ رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جاتی ہے۔
سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ جب تمام معاملات طے پا جاتے ہیں تو یہ غیر قانونی اسلحہ ڈیلر اپنے ایجنٹ کے ذریعے بذریعہ بس کراچی بھیجتے ہیں، کراچی یا ملک کے کسی بھی علاقے میں اسلحہ پہنچانے کے لیے اپنا کارندہ خریدار کا نمبر دے کر روانہ کرتے ہیں، وہی شخص ڈیلیوری دے کر باقی رقم وصول کرتا ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

2 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

3 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

3 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

3 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

3 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

4 hours ago