ٹریفک وارڈن کا جرات مندانہ اقدام؛ بچے کی جان بچالی

ٹاؤن شپ(قدرت روزنامہ)ٹاؤن شپ کے علاقے میں وارڈن نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، متاثرہ بچے کو باحفاظت والدین کے حوالے کر کے اغوا کار کو پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹاؤن شپ میں وارڈن نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،کالج روڈ پروارڈن نےموٹرسائیکل سوار کو زبردستی بچےکو لےجاتے دیکھا،پٹرولنگ آفیسر نےمشکوک جانتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو روکا،اغوا کارنےموٹرسائیکل اور بچے کو چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

وارڈن ظہیر نے ابوبکر نامی موٹرسائیکل سوار کو دبوچ لیا،14سالہ بچے کو اغوا کرنے والا ملزم بچے کا ہمسایہ نکلا،ملزم ابوبکر نامی بچےمحمد موسیٰ کو اغوا کر کے لےجانے کی کوشش کررہا تھا،کالج روڈ پرٹریفک سیکٹر انچارج طارق شاہ ،وارڈن ظہیر نے اغوا کار کو روکا،طارق شاہ کو دیکھ کر اغوا کار نے بھاگنے کی کوشش کی، وارڈن ظہیر کے اس جرات مندانہ اقدام پرایس پی آصف صدیق کی طرف سے تعریفی سند،5ہزارانعام کا اعلان کیاگیا۔