پورے پاکستان نے ’لانگ مارچ‘ کی کامیابی کافیصلہ کرلیاہے، اسد عمر

گوجرہ (قدرت روزنامہ)سینئیر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان نے لانگ مارچ کی کامیابی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے گوجرہ آمد پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد والے عوام سے کٹے ہوئے ہیں ، اسلام آباد میں بیٹھے لوگ جان لیں پاکستان آ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان پر حملے کے مقدمے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ، عمران خان پر حملے کی اصل ایف آئی آر ضرور درج ہو گی، دھمکیاں دیتے دیتے رانا ثناء اللہ کی مونچھیں بہت چھوٹی ہو گئی ہیں ، رانا ثناء اللہ کا وقت ختم ہو گیا ہے ۔

اسد عمر نے کہاکہ اعظم سواتی کو زیادتی پر انصاف ملنا چاہئے، چیف جسٹس جوڈیشری کی تقرری کرنے والی سینٹ کمیٹی کے چیئرمین کو انصاف نہیں دے سکے ، چیف جسٹس کسی اور کو کیا انصاف دیں گے ۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ اگلے ہفتے خان صاحب راولپنڈی میں ہوں گے ، جو لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں قانون کے دائرے میں رہیں وہ کیوں بولتے ہیں۔واضح رہےکہ اسد عمر پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پلان بی کی قیادت کریں گے۔

Recent Posts

پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس ویلفیئر کے نام پر تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں کرنے کے کیس میں…

5 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

15 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

17 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

20 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

25 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

30 mins ago