’شہر قائد میں جاڑے کا آغاز نومبر کے آخری ہفتے سے ہوگا‘ چیف میٹرولوجسٹ
کراچی (قدرت روزنامہ)اس سال رواں برس سے زائد سردی پڑنے کا امکان ہے۔ سردار سرفرازتفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کا باقاعدہ آغاز نومبر کے آخری ہفتے سے متوقع ہے ، دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے کراچی میں سردی کی شدت اضافہ ہوجائے گا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اس سال شہر میں رواں برس سے زائد سردی پڑنے کا امکان ہے۔ دسمبر میں سردی کی کم سے کم تین لہریں شہر کو متاثر کریں گی۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں اس سال شہر میں سردی کے ریکارڈز ٹوٹنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔