پاکستان میں پٹرول 112.69روپے،بھارت میں کتنے روپے لیٹر ہے ؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں پٹرول کی قیمت 112.69 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 113.99روپے ہے مگر بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ایک بھارتی روپیہ پاکستان کے 2.14روپے کے برابر ہے ،بھارت کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 39پیسے اور ڈیزل 32پیسے مہنگا ہو گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 35پیسے کے اضافے کے بعد 100.81روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 26پیسے اضافے کے ساتھ 88.89روپے فی لیٹر روپے ہو گئی ۔اس طرح نئی
دہلی میں پٹرول کی قیمت پاکستانی روپوں کے مطابق 215روپے فی لیٹر ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 مئی سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ماہ جولائی سے اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ،ممبئی میں پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 106.59 روپے (228روپے پاکستانی ) اور ڈیزل 28 پیسے اضافے سے 97.46 روپے (208روپے پاکستانی )فی لیٹر ہوگیا۔ ریاست چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد لیٹر پٹرول 101.67 روپے (217روپے پاکستانی ) اور ڈیزل 94.39 روپے ( 201روپے پاکستانی )میں مل رہا ہے۔کلکتہ میں پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوکر 101.01 روپے اور ڈیزل 32 پیسے اضافے سے 92.97 روپے فی لیٹر پر مہنگا ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

1 hour ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

1 hour ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

2 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

2 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

3 hours ago