کراچی میں سمندر سے 5 ارب روپے کی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے مشترکہ آپریشن کے دوران کشتی سے 420 کلو گرام آئس کرسٹل قبضے میں لے لی جس کی عالمی مالیت 4 ارب 90 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔پی ایم ایس اے ہیڈ کواٹرزمیں کسٹم حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی کموڈور عامر اقبال خان کا کہنا تھا کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے ساتھ مشترکہ انسدا دمنشیات آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں منشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کو روکا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب سے لانچ سے 420 کلوگرام آئس کرسٹل تحویل میں لی گئی،اس کارروائی کے دوران 5اسمگلرز کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجسنی کمانڈرفاروق کا کہناتھا کہ مذکورہ کشتی کی پانچ روزسے مسلسل نگرانی کی جارہی تھی،ایران سے اسمگل ہونے والی منشیات کی یہ کھیپ مبینہ طورپریورپ کے مختلف ممالک کو اسمگل کی جانا تھی۔
پی ایم ایس اے حکام کے مطابق آپریشن میں بڑی مقدار میں منشیات کی ضبطگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سمندر کی نگرانی پرمامورادارے کسی بھی غیر قانونی کام/مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔

Recent Posts

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

8 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

21 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

27 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

30 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

36 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

57 mins ago