بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پانچ مسودات قوانین ، شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ لازم قرار دینے کی قرارداد منظور

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پانچ مسودات قوانین ، شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ لازم قرار دینے کی قرارداد منظور۔پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںپشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے اپنی توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی بی 31 میں گزشتہ سالوں میں 9 بنیادی مراکز صحت بی ایچ یو بنائے گئے ہیں لیکن تاحال ان میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف تعینات نہ کرنے کی کیا وجوہات ہین تفصیل فراہم کی جائے صوبائی وزیر صحت کی عدم موجودگی کے باعث نصر اللہ خان زیرے کی ۔
توجہ دلائو نوٹس کو آئندہ اجلاس تک ڈیفر کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری صحت کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے۔
اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشری رند نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہرگاہ کہ نادار ( نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) جوملک کے شہریوں کو کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ جاری کرتی ہے جس میں مختلف سیکورٹی فیچرز ہیں لیکن اس میں ڈی این اے ٹیسٹ شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی شناخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتارہا ہے چونکہ قومی شناختی کارڈ میں ہر فرد کا مکمل ڈیٹا ہونا ازحد لازمی ہے ، لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ ملک میں سیکورٹی کو مزیدسخت کرنے کی بابت قومی شناختی کارڈ کے اجراء کی بابت ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کیلئے علمی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے۔

بعدازاں ایوان نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی ۔اجلاس میں چیئرمین مجلس قائمہ بر محکمہ صنعت و حرفت، کانکنی ، محنت و افرادی قوت صوبائی وزیروسردار عبدالرحمن کھیتران نے مجلس کی پارٹنر شپ بلوچستان، بلوچستان تنازعات کا متبال حل ،بلوچستان ورکرز کمپنسیشن،بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قوانینایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسودہ قوانین کو مجلس کی سفارشات کے بموجب منظور کیاجائے، جن کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی۔

Recent Posts

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

2 mins ago

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

4 mins ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

11 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

21 mins ago

عمران خان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر صوبے میں…

37 mins ago

’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی…

44 mins ago