انٹربینک میں آج بھی ڈالر مہنگاہوگیا


لاہور(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ زوال پزیر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے آغاز میں آج بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں۔اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا ا مکان ، باجوڑ میں باغات تباہ ہو گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا ا…

1 min ago

حج کے ارادے سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے سعودی علماء نے فتویٰ جاری کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی سینئیر علماء کونسل نے آنے والے سیزن میں حج…

9 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش، شعیب اختر کا ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی…

12 mins ago

حکومت کا چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی…

14 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی…

25 mins ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا…

28 mins ago