روزانہ ’کافی‘ پینا صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟ جانئیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کافی آپ کو پسند ہویا نا پسند ،آپ سیاہ کافی پیتے ہوں یا سفید ،اس کے بارے میں آپ نے سیکڑوں فرضی باتیں سن رکھی ہوں گی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت ہی کم افراد کافی کے مثبت پہلوؤں یعنی فوائد سے واقف ہیں۔
سائنسی تحقیق سےیہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کافی پینے والوں میں جگر کی بیماریوں اور کچھ قسم کے سرطان (کینسر) پیدا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
ایک تحقیقی جائزے کے مطابق حمل کے دوران زیادہ کافی پینا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔کافی دماغ کو فعال اور متحرک رکھتی ہے، اس کے علاوہ یہ آپ کا مزاج بحال کرتی اور توانائی بڑھاتی ہے۔

ایسے افراد کی نسبت جو کافی نہیں پیتے، وہ افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔کافی استعمال کرنے کا سب سے بڑا فائدہ جگر کی بیماری اور سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں دیکھا گیا۔

کافی میں شامل کیفین سے وقتی طور پر بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے لیکن اس کے فائدوں کے مقابلے میں اسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ۔
جب آپ کو غنودگی آرہی ہوتی ہے اور آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں تو آپ ایک پیالی کافی پی لیتے ہیں، نیند غائب ہوجاتی ہے اور آپ چاق چوبند ہوکر پوری طرح سے کام پر آمادہ ہوجاتے ہیں، گویا آپ کا دماغ متحرک اور فعال ہوجاتا ہے ۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

25 mins ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

28 mins ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

35 mins ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

39 mins ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

59 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

1 hour ago