قلات میں پارہ2 ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کوئٹہ میں درجہ حرارت چھ ڈگری، ژوب میں 8 ، بارکھان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی ہوگیا جب کہ قلات میں دو ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پنچ گیا . تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال پیش کردی .

کوئٹہ میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ژوب میں 8 ، بارکھان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 14، لسبیلہ میں 16، تربت میں 21 ، پنجگور میں 14 ، دالبندین میں 14، نوکنڈی میں 16، قلات میں دو ڈگری، زیارت میں ایک ڈگری، اوڑمارہ میں 18، پسنی و گوادر اور جیونی میں کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شمالی اضلاع میں سرد رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں