سندھ حکومت اور سی اے اے کا ایئرپورٹ کے روٹ پر پیپلزبس چلانے کا فیصلہ
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت اور سیی اے اے کی جانب سے ایئرپورٹ کے روٹ پر بھی پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ نے سندھ پیپلز بس سروس کو کراچی ایئرپورٹ تک چلانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
سول ایوی ایشن پیپلز بس سروس کے لئے دو بس اسٹاپ بنانے کے لیے جگہ دینے کے لئے تیار ہوگئی ہے تاہم بس اسٹاپس پر تجارتی سرگرمی سی اے اے کے حوالے ہوگی۔اسکے علاوہ بس اسٹاپ کے لئے دی گئی زمین پر تجارتی مقصد کے لیے سی اے اے ٹک شاپس بھی قائم کرے گا۔