حکومت پر لانگ مارچ کا بڑھتا ہوا دباؤ، قبل ازوقت انتخابات کا سگنل مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کا مارچ کے حکومت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی پیش نظر عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تقویت اختیار کرگیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا دباوحکومت پرمسلسل بڑھنے لگا ہے جس کے باعث مسلم لیگ ن کے اندر تحریک انصاف کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ تقویت اختیار کرگیا ہے۔
اس حوالے سے لیگی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت سے شکوے بھی کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی و مسلسل معاشی حالت کا بگاڑ سیاسی ساکھ کو نقصان پہناچا رہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کو قبل از وقت انتخابات کی تیاریوں کا سگنل دے دیا گیا ہے تاہم قبل ازوقت انتخابات کا انقعاد اپریل یا مئی میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے راستوں میں لیگی رہنماوں کے جلسے اسی سلسلے کی کڑی ہے اور لانگ مارچ کے زریعے تحریک انصاف ووٹرز کو اپنی طرف مائل کر رہی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت اور سیاسی عدم استحکام کے دباؤ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف سے دوبارہ بیک ڈور مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور گزشتہ رات تحریک انصاف کے 3 اہم رہنماؤں کو حکومتی فیصلے سے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر نتیجہ خیز مذاکرات کرنے ہیں تو دروازے کھلے ہیں جس پر حکومتی پیامبر کی جانب سے بیک ڈور مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی یقین ہانی بھی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ بیک ڈور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں مارچ 2023 کو عام انتخابات کا اعلان متوقع ہے۔