صبح نوکری کی تلاش میں نکلی لیکن پھر ۔۔ کراچی میں پراسرار طور پر بچوں اور خواتین غائب ہو کر کہاں جا رہے ہیں؟


کراچی (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ان دنوں خواتین اور بچوں کے پراسرار اغوا کی خبریں کافی چرچہ میں ہیں، نوجوان خواتین، بچے اچانک غائب ہو رہے ہیں۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اگرچہ یہ معلومات تو نہیں مل سکیں کہ کون بچوں اور خواتین کو اغوا کر رہا ہے یا پھر انہیں کوئی فرد اغوا کر رہا ہے، آیا زیادتی کا واقعہ ہے یا پھر ذاتی دشمنی، تاہم اس حوالے سے پولیس تحقیقات بھی جاری ہیں۔


گزشتہ دو دنوں سے کراچی کے علاقے گلشن حدید سے 31 سالہ انعم صہیب پیر کی صبح کی ملازمت کے لیے انٹرویو کے سلسلے میں نکلی تھی، لیکن اس کے بعد سے ملاقات ہی نہیں ہو پائی اور نہ ہی کچھ علم ہے خاتون کہاں چلی گئی۔
انعم ایک بچے کی ماں بھی ہیں اور نہ ہی گھر والوں کا انعم سے رابطہ ہو سکا ہے۔

ایک خاتون صارف نے اپنے دیور کے گمشدہ ہونے کی خبر بھی اپلوڈ کی اور بتایا کہ میرے دیور جو ایک بچے کے باپ بھی ہیں، کل سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔


نومبر 6 کو ببھی کراچی کے علاقے 2 دریا کی رہائشی لائبہ لاپتہ ہو گئی تھی، جس کے بعد لائبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تھی، کہ اس بچی کو ڈھونڈنے میں مدد کی جائے۔
17 سالہ لائبہ سمیت کراچی میں آج کل کئی بچے اور خواتین لاپتہ ہو رہے ہیں۔

27 ستمبر کو بھی ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں کراچی کی خاتون شبانہ یونس سے متعلق لکھا گیا جو آخری بار کرن اسپتال کے پاس دیکھی گئی تھیں۔جس کے بعد 40 سالہ خاتون کا پتہ نہیں چل سکا۔ جبکہ شبانہ 22 ستمبر کو لاپتہ ہوئی تھیں۔


دوسری جانب کراچی یونی ورسٹی کنفیشن کے پیج پر بھی ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی جس میں بچوں سمیت خواتین کے بارے میں بتایا جو کہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے، جبکہ ان میں سے کئی بچوں کی جان لے لی گئی۔

Recent Posts

ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کااعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کی…

1 min ago

کوئٹہ: مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 700 روپے کلو مقرر

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے…

6 mins ago

پی ٹی آئی لاہور کا عمران خان کی رہائی کیلئے پرامن تحریک کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی…

20 mins ago

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

گیمبیا (قدرت روزنامہ)گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سربراہ اجلاس سے خطاب میں…

40 mins ago

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

43 mins ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

53 mins ago