سیلاب متاثرہ اضلاع میں زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے کاشکاروں کو 2.2ارب روپے کی لاگت سے بلامعاوضہ گندم کے معیاری رجسٹرڈ بیج فراہم کئے جا رہے ہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ اور متاثرہ بنیادی ڈھانچہ کی بحالی یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ کیمپ آفس ہنہ میں علاقے کے معتبرین سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے وفد کی جانب سے پیش کئے جانے والے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے زمہ دار ہم خود بھی ہیں جب فطرت کے اصولوں کو نظر انداز کیا جائے تو نقصانات کا احتمال رہتا ہے آبی گزرگاہوں پر تعمیرات و تجاوزات آبادیوں اور ناقص تعمیر سے ڈیموں کو نقصان ہوا اس حوالے سے غفلت کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے اور لینڈ مافیا کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا وزیراعلیٰ نے کوئٹہ اور گرد و نواح میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کی فراہمی کے زمہ دار وفاقی اداروں کی کاردگی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کسانوں کے زمہ بجلی کے ایک سال کے واجبات کی معافی کے لئے وزیراعظم سے درخواست کی جائے گی وفد نے زراعت کی بحالی اور زمینداروں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر

بنگلورو(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی…

6 mins ago

پی ایس ایل 2025؛ پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی پر غور شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شائقین کرکٹ جنون اور کھیل سے لگاؤ بڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ…

15 mins ago

راولپنڈی سے چوری سرکاری ویگو سمیت 7 مسروقہ گاڑیاں برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی پولیس نے ڈی بلاک سٹلائیٹ ٹاؤن…

26 mins ago

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

34 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

44 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

52 mins ago