عمران خان ایک بہروپیا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک بہروپیا ہے، عمران خان کے خطاب سے یقین ہو گیا کہ انہیں کوئی گولی نہیں لگی، انہیں اقتدار جانے کا غم لگا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو چکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو مارچ کا نہیں آپ کا مقصد ضرور سمجھ آگیا ہے، عمران خان جھوٹ بول کر بھیس بدلتے ہیں، عمران خان چار سال میں خارجہ پالیسی کا جنازہ نکال کر گئے ہیں، عمران خان صاحب، آپ کو جواب دینا پڑے گا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے حرم شریف کی گھڑی کوڑیوں میں بیچی، عمران خان نے دکان لگائی ہوئی تھی، عمران خان کی گھڑی نے ان کی اوقات بتائی ہے، یو اے ای اور یو کے کی عدالت کیوں جا رہے ہیں رسیدیں دے دیں، گھڑی بیچنے کیلئے فرح گوگی اور شہزاد اکبر عمران خان کے ہینڈلرز بنے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے پاس نیب نہیں نیب کی ویڈیوز تھیں، پنجاب میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو انصاف دیں، پنجاب اور کے پی میں آپ کی حکومت ہے لوگوں کو بغیر ثبوت مرضی کی ایف آئی آر درج کروانے کا حق دیں۔

Recent Posts

پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں…

6 mins ago

کمزور نظر والوں کیلئے سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا انتہائی آسان طریقہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کی نظریں کمزور ہیں تو آپ کو بھی سوئی میں…

10 mins ago

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، 13 ہزار امیدواروں میں سے 401 کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان…

21 mins ago

پی ٹی آئی سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے، مولانا فضل الرحمان

ٹھٹھہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا…

25 mins ago

آڈیو لیکس کیس: آئی بی، ایف آئی اے، پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں ڈی جی آئی…

32 mins ago

اوشن ایکس 7 کی قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف کاز ساز کمپنی شینگن موٹرز نے بھی اپنی گاڑی اوشن ایکس 7…

46 mins ago