جِم میں فنکاروں کی اموات کیوں ہورہی ہیں؟ سنیل شیٹی نے وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سابق سُپر ہیرو سنیل شیٹی نےجم میں ورزش کے دوران فنکاروں کے اموات سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا . بھارتی اداکار نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں متعدد فنکار وں کی اموات کی وجہ ورزش نہیں بلکہ مسئلہ

اُن سپلیمنٹس ہے جو اکثر فنکار استعمال کرتے ہیں .

سنیل شیٹی نےکہا ہے کہ جو فنکار سپلیمنٹس اورا سٹیرائڈز کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ، یہ ہارٹ فیل ہے نہ کہ ہارٹ اٹیک . ان کا مزید کہنا تھا کہ صحیح کھانا اور سونا یہ تمام چیزیں صحت کیلئے بہترین ہے ،صحیح کھانے سے میرا مطلب پرہیز کرنا نہیں بلکہ صحیح کھانے سے میرا مطلب ہے غذائیت، غذائیت کا صحیح ہونا ضروری ہے . نجی ٹی وی کے مطابق سنیل شیٹی نے سوال اُٹھایا کہ کیا جم مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں؟ کیا وہ اپنے گاہکوں کو سخت مشقوں اور مشینوں پر لگانے سے پہلے کوئی چیک اور بیلنس کرتے ہیں . خیال رہے کہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات جیسےسدھارتھ شکلا، راجو شریواستو، سدھانت سوریاونشی سمیت سلمان خان کے 50 سالہ باڈی ڈبل ساگر پانڈے کی جم ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی تھی

. .

متعلقہ خبریں