‏سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ‏سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا جس میں ‏موٹر وے پر بائیکس چلانے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی گئی۔
‏سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے لکھا کہ موٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ‏شہریوں کی حفاظت کیلئے بائیکس پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ قانون شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں، حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل پر پابندی کا اختیار ہے۔

Recent Posts

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

4 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

4 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

4 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

5 hours ago

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 hours ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

6 hours ago