ملائیشیا الیکشن سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53سال بعداپنی نشست ہار گئے

کوالالمپور(قدرت روزنامہ)ملائیشیا میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،اے ایف پی کےمطابق 97 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیرمحمداپنی نشست ہارگئےہیں،مہاتیر محمد کو 1969 کے بعد پہلی بار شکست کاسامنا کرنا پڑا،مہاتیر محمد 4ہزار 566ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے،عام انتخابا ت میں حکومتی جماعت یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن اور انورابراہیم کی قیادت میں اپوزیشن کےدرمیان سخت مقابلہ ہے،اپوزیشن رہنماانورابراہیم نےخوراک کی بڑھتی قیمتوں سےپریشان شہریوں سےبدعنوانی کے خلاف لڑنےکے وعدےپرانتخابی مہم چلائی، ملائیشیا میں مون سون کی بارشوں کےخدشات کےباجودبڑی تعدادمیں لوگ ووٹنگ کیلئےگھروں سےنکلے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کاوقت ختم ہونےسے 2 گھنٹے قبل تک ووٹرزٹرن آؤٹ70فیصد سے زائد رہا۔ بدعنوانی کےالزام میں12سال قیدبھگتنےوالےسابق وزیراعظم نجیب رزاق کی یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن پارٹی عام طورپرملائیشیامیں سیاست پر حاوی رہتی ہے،لیکن ریاستی فنڈمیں بدعنوانی کے سکینڈل کےبعد2018کےعام انتخابات میں بدترین شکست کاسامناکرناپڑاتھاتاہم اس وقت کی حکومت کی لگاتارلڑائی کی وجہ سےیو ایم این اوگزشتہ سال دوبارہ اقتدارمیں آئی تھی۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

10 mins ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

18 mins ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

26 mins ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

41 mins ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

52 mins ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

1 hour ago