ٹک ٹاکر، یوٹیوبر ہوجائیں خبردار، اہم فیصلہ ہوگیا

ویب ڈیسک (قدرت روزنامہ)پارکس میں تعینات سکیورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز پر نظر رکھیں گے۔ اس مقصد کے لئے پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبے بھر میں پارکوں میں پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود کا کہناہے کہ صوبے بھر میں پی ایچ اے کے پارکوں میں نجی کمپنیوں کے گارڈز کے پاس اسلحہ، وائرلیس سیٹ اور گشت کے لیے موٹر سائیکلیں ہوں گی۔ پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں میں فیملی کے بغیر داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اسکولوں اور کالجوں کے یونیفارم والے طلباء کو پارکوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پنجاب کے تمام تفریحی پارکس میں کیمرے لگانے کی ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ پرانے کیمرے ایک مہینے میں ٹھیک کروائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارکس میں خواتین اور فیملیز کے لیے ہفتے میں ایک دن جب کہ بڑے پارکوں میں خواتین کے لیے علیحدہ ایریا بھی مخصوص کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تاہم مذکورہ پابندیوں کی حتمی منظوری وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دی جائے گی۔ یاد رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں یوم آزادی کے موقع پر پبلک پارکوں میں پیش آنے والے واقعات کے بعد پارکوں کی سکیورٹی سخت کی جارہی ہے۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

1 hour ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago