بالی ووڈکے اداکارسنیل شیٹی نےاپنی بیٹی اتیا شیٹی کی معروف بھارتی کرکٹر کیساتھ شادی کی تصدیق کر دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف سینئر بالی ووڈسابق سٹار اداکار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے معروف بلے باز کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنیل شیٹی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز ‘دھراوی بینک کی لانچ میں شریک ہوئے ۔

صحافیوں کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آپ کی بیٹی اور معروف بلے باز کے ایل راہول دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ جس پر سنیل شیٹی نے کہا کہ جلدہی دونوں کی شادی ہو ئے گی ۔قبل ازیں بالی ووڈ سابق سُپر ہیرو سنیل شیٹی نےجم میں ورزش کے دوران فنکاروں کے اموات سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا ۔ بھارتی اداکار نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں متعدد فنکار وں کی اموات کی وجہ ورزش نہیں بلکہ مسئلہ اُن سپلیمنٹس ہے جو اکثر فنکار استعمال کرتے ہیں ۔ سنیل شیٹی نےکہا ہے کہ جو فنکار سپلیمنٹس اورا سٹیرائڈز کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں ، یہ ہارٹ فیل ہے نہ کہ ہارٹ اٹیک ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحیح کھانا اور سونا یہ تمام چیزیں صحت کیلئے بہترین ہے ،صحیح کھانے سے میرا مطلب پرہیز کرنا نہیں بلکہ صحیح کھانے سے میرا مطلب ہے غذائیت، غذائیت کا صحیح ہونا ضروری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سنیل شیٹی نے سوال اُٹھایا کہ کیا جم مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں؟ کیا وہ اپنے گاہکوں کو سخت مشقوں اور مشینوں پر لگانے سے پہلے کوئی چیک اور بیلنس کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ انڈسٹری کی مشہور شخصیات جیسےسدھارتھ شکلا، راجو شریواستو، سدھانت سوریاونشی سمیت سلمان خان کے 50 سالہ باڈی ڈبل ساگر پانڈے کی جم ورزش کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی تھی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

1 hour ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

1 hour ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

1 hour ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

1 hour ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

2 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago