ثانیہ مرزا کا نمبر ون فین کون ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنی والدہ کے نمبر ون فین ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ایک تصویر میں وہ ٹینس میچ کے بعد اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک اور امریکی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا میک ہیل کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔امریکی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا میک ہیل نے یہ تصویر اپنی انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میچ کے بعد ہم اپنے نمبر ون فین کے ساتھ ہیں۔‘جس کے بعد امریکی کھلاڑی کرسٹینا کی جانب سے شیئر کی گئی اس اسٹوری کو ثانیہ مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔