3 سگے بھائیوں کا قتل، ملزم کی رہائی کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر اپنے تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے چوتھے بیٹے کو والدین نے معاف کردیا . ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کوکیس سے بری کردیا .

کوئٹہ کے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللّٰہ خان کی عدالت میں قتل کیس کی سماعت ہوئی تہرے قتل میں ملو ث ملزم قیس خان کو عدالت میں پیش کیا گیا .
مقتو لین کے والدین نے ملزم قیس کے اقدام کو غلطی قرار دیتے ہوئے قصاص و دیت کے تحت اسے معاف کردیا . والدین کے بیان کے مطابق ملزم سے غلطی ہوئی ہے ہم اس کو معاف کرتے ہیں، ملزم کو معا ف کرنے کے بعد عدالت نے اسے بری کرنے کا حکم دے دیا .
واضح رہے کہ رواں سال26 ستمبر کی رات شادی کی تقر یب سے واپس آتے ہوئے ملزم قیس خان نے اپنے سگے بھائیوں زر یان خان، سیدال خان اور زرنگ خان کو فائر نگ کرکے قتل کردیا تھا، جبکہ اس دوران ایک ملازم بچہ زخمی ہوا تھا .
مقتولین کے ورثا نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا تاہم واقعہ کی تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم قیس خان کو گرفتار کیا جس نے قتل کے واقعہ کا اعتراف کیا اور پولیس کو بیان دیا کہ اس کے اپنے بھائیوں سے عناد کی وجہ اُن کی جانب سے روک ٹوک اور جائیداد کا لالچ ہے .

. .

متعلقہ خبریں