تیل کی پیداوار بڑھنے کی خبریں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد گرگئیں

واشنگٹن، لندن(قدرت روزنامہ)امریکی اخبار نے دعویٰ کیاہےکہ اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں 5لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے پر غور کررہے ہیں، اوپیک پلس کا اجلاس 4دسمبر کو ہوگا .اس خبر پر عالمی منڈی میں قیمتیں 5فیصد گر گئیں۔

برینٹ خام تیل 82 ڈالر بیرل میں فروخت ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر بیرل کی سطح پر موجود رہا،گیس کی قیمت میں 5فیصد اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کےمطابق وال اسٹریٹ جنرل نے خبر دی ہےکہ سعودی عرب اور دوسرے اوپیک ممالک نے تیل کی عالمی پیداوار بڑھانے پر بات چیت شروع کر دی ہے،امریکا پہلے ہی تیل کی قیمت بڑھنے پر پریشان ہے اور تیل کی عالمی پیداوار میں اضافہ چاہتا ہے، اوپیک پلس ممالک تیل کی پیداوار میں پانچ لاکھ بیرل یومیہ اضافے پر بات کریں گے.اس مقصد کے لیےاجلاس 4 دسمبر کو ہوگا،امریکی میڈیا کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہو گئیں.لندن برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود رہا تاہم گیس کی قیمت 5فیصد اضافے سے 6 ڈالر 60 سینٹس فی یونٹ پر موجود رہی۔دوسری جانب یورپی یونین نے روسی تیل پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلٰی پنجاب کی نظر میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب…

6 mins ago

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، مگر ادارے تیار نہیں، شیرجیل میمن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی…

24 mins ago

کترینہ کیف کیساتھ فلم ٹھکرانے کے بیان پر مشی خان نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے پنجابی گلوکار ابرار الحق کو…

28 mins ago

پی ٹی آئی کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کا ’ریلیز عمران خان ٹرین مارچ‘ کراچی سے سکھر…

30 mins ago

کترینہ کیف نے ہالی ووڈ فلم کی آفر چھوڑنے کا بیان داغ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ…

31 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا…

34 mins ago