دبئی میں دکان پر ملازم لڑکے نے 27 لاکھ درہم کی چوری ناکام بنادی

دبئی(قدرت روزنامہ) دبئی میں دکان پر ملازم لڑکے نے 27 لاکھ درہم کی چوری ناکام بنادی، ایشیائی کارکن کو اعزاز سے نواز دیا گیا۔ دی نیشنل نیوز کے مطابق دبئی کی دکان کے ایک بہادر کارکن کو 27 لاکھ درہم نقدی لے کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے چور سے نمٹنے کے بعد ہیرو کا اعزاز دیا گیا ہے، ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کیشور گھیلا نے حملہ آور کے فرار کا راستہ روکا، اسے پکڑ کر زمین پر لٹا دیا اور پولیس کے پہنچنے تک اسے قابو میں رکھنے کا انتظام کیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے پرانے علاقے نائف ضلع میں پیش آیا، جہاں لوٹ مار کے 2 متاثرین کی جانب سے مدد کے لیے پکارنے کے بعد وہ نوجوان حرکت میں آیا، اس حوالے سے اس نے کہا کہ میں نے صرف کمیونٹی کے ممبر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا۔
نائف پولیس سٹیشن کے سربراہ میجر جنرل طارق تہلک نے کہا کہ 2 متاثرین نے مدد کے لیے چیخ ماری اور کیشور نے مرکزی چور کو بیگ کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھا، اس کے تیز اور عمدہ عمل نے ڈکیتی کو ناکام بنا دیا اور رقم برآمد کرلی۔

پولیس نے کہا کہ مجرموں نے دو افراد کو نشانہ بنایا تھا جن کے پاس دو بیگ تھے جن میں مختلف کرنسیوں کی کل مالیت ساڑھے 42 لاکھ درہم تھی، چور نے صرف ایک تھیلے کو پکڑ کر بھاگنے کی کوشش کی، جس کو صرف مسٹر گھیلا نے ناکام بنا دیا، اس بہادری پر بھارتی شہری کو دبئی پولیس کے افسران کے ایک وفد نے ان کے دلیرانہ عمل کے لیے اعزاز سے نوازا جس نے ان کی دکان کا اچانک دورہ کیا۔ اعزاز ملنے پر نوجوان نے کہا کہ میں نے صرف اس ملک میں رہنے والی کمیونٹی کے ایک رکن کے طور پر اپنا کردار ادا کیا جس پر میں بہت خوش ہوں اور یہ اعزاز میرے لیے ایک تمغہ ہے۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

1 hour ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

1 hour ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

1 hour ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

2 hours ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

2 hours ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

2 hours ago