گوادر اور سیندک پروجیکٹ سمیت کسی بھی معاملے پر سودا بازی نہیں کی،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر ووفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع،جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام نے گوادر اور سیندک پروجیکٹ سمیت کسی بھی معاملے پر سودا بازی نہیں کی اور ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی ترجمانی کی ہے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام کامیابی حاصل کرینگے اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر ضلعی سطح پر اختیارات منتقل کرینگے بلوچستان کے آئندہ عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام اپنے ہی حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کا سلسلہ ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں سیاسی حالات بہت بہتر ہے اور ملک میں کوئی سیاسی حالت تبدیل نہیں ہورہے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار صرف اور صرف وزیراعظم کے پاس ہے اور وزیراعظم نے حکومت میں شامل تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ملک کی بقا اور ترقی کے لئے بہت اہم فیصلہ کیا ہے اور اس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ہم سب کو چاہئے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کریں عمران نیازی نے ملک کی تباہی و بربادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اب وہ اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرکے اپنے آقاں کو خوش کرنے پر تلے ہوئے ہیں مگر عمران نیاز ی کے سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے وقت بدل گیا ہے اور عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور عوام جو بھی جماعت یا پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں منتخب کرے گی موجودہ حکومت ان کو اقتدار حوالے کرینگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق پر جمعیت علما اسلام کا موقف واضح ہے اور کبھی بھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے گوادرکے معاملے پر جمعیت علما اسلام اور نواب اسلم رئیسانی نے اپنی حکومت قربان کردی اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعیت علما اسلام اتحادیوں کے ساتھ ملکر کامیابی حاصل کرینگے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

4 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

5 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

5 hours ago