وزیر اعظم عمر ان خا ن نے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی اور سابق معروف کھلاڑی رمیز راجہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق ملاقا ت کے دوران وزیر اعظم نے احسان مانی کو اگلے تین سال کے لئے توسیع نہ دینے سے آگاہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم رمیز راجا کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔ملاقات ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ انہیں 2018 میں چیئرمین پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔