سیف علی خان نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کے چھوٹے نواب نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی دلچسپ وجہ اپنے مداحوں کو بتا دی جسے جان کر ہوسکتا ہے کہ ان کے پرستاروں کی شکایت دور ہوجائے۔سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور اکثر اپنی اور اپنے گھر والوں کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جبکہ اس کے برعکس سیف علی خان سوشل میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سیف علی خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی انتہائی دلچسپ وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت فوٹوگرافیک پرسن ہوں، مجھے یادیں جمع کرنے کا بہت شوق ہے اس لیے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز کی تصاویر جمع کرتا رہتا ہوں، میرے پاس تصویروں کا ڈھیر ہے‘۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ’اب اکاؤنٹ رکھوں گا تو انہیں شیئر بھی کروں گا، لیکن لوگ کہتے ہیں یہ شیئر نہ کرو، وہ شیئر نہ کرو ایسے میں مجھے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے کے لیے ایک مینیجر رکھنا پڑ جائے گا اور کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے اس سے اجازت لینا پڑے گی، جو کہ غلط ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، جب میں کچھ شیئر ہی نہیں کرسکتا، میں اس میں نہیں پھنسنا چاہتا‘۔تاہم سیف علی خان کا کہنا ہے کہ صرف ایک چیز انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے پر مجبور کرسکتی ہے اور وہ ہے ’پیسہ‘۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

3 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

3 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

3 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

3 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

4 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

4 hours ago