بہاولنگر میں ٹیچر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے سکول مالک کو گرفتار کر لیا گیا

بہاولنگر (قدرت روزنامہ) فورٹ عباس پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز ایک شخص سکول ٹیچر سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔نیج ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملزم سکول کا مالک ہے جس کے خلاف 19 اگست کو ٹیچر کی شکایت پر فورٹ عباس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سکول کا مالک چک 299/ایچ آر کا رہائشی ہے، اس نے ٹیچر کو 19 اگست کو صبح 10 بجے کے قریب سکول میٹنگ میں شرکت کرنے کے بہانے سے بلایا۔ٹیچر کا کہنا تھا کہ جب وہ سکول پہنچی تو ملزم نے اپنے مسلح ساتھی کی مدد سے ان پر قابو پایا اور انہیں کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چیخنے اور چلانے کی آواز سن کر دو راہگیر محمد آصف اور اشفاق نے خاتون کی مدد کی، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی ایس پی فورٹ عباس ملک اقبال نے بتایا کہ مرکزی ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتون کا ابتدائی طبی معائنہ کرایا جاچکا ہے اور پولیس مزید کارروائی کے لیے رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔علاوہ ازیں چک 286/ایچ آر میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔مقامی رہائشیوں کے مطابق اسلم اور عثمان غنی چک 286/ایچ آر کے رہائشی تھے جو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گھر آرہے تھے جب طلحہ خادم نے تین مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پیچھا کیا اور مشتاق جٹ کے آؤٹ ہاؤس کے باہر انہیں روک لیا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

4 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

4 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

4 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

4 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

4 hours ago