ملک چھوڑنے کیلئے قطار میں کھڑے افغان آرمی چیف کی تصویر سامنے آگئی

کابل (قدرت روزنامہ) طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے ہی بہت سے لوگ افغانستان سے بیرون ملک جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ بہت سے لوگ اب تک اپنے اس مقصد میں کامیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ ہزاروں اب بھی ایسے ہیں جو افغانستان چھوڑنے کے انتظار میں ہیں۔ ان لوگوں میں افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر جنرل ولی محمد احمد زئی کی ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایئر پورٹ پر قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے روایتی شلوار قمیض پہن رکھی ہے اور کندھے پر رومال رکھا ہوا ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ طالبان نے افغانستان میں فتوحات کا سلسلہ شروع کیا تو صدر اشرف غنی نے 11 اگست کو آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا تھا۔
جنرل ولی محمد کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افغانستان کی سابق انتظامیہ کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایک شخص نے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران کرپشن کا یہ عالم تھا کہ کاغذوں میں گھوسٹ فوجی بھرتی کرکے ان کی تنخواہیں وصول کی جا رہی تھیں جب طالبان آئے تو کوئی فوج موجود ہی نہیں تھی۔

Recent Posts

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

5 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

13 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

22 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

30 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

31 mins ago

کراچی ضلع جنوبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو کی تصدیق

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ضلع جنوبی اور میرپورخاص کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس…

46 mins ago