پولیس اہلکار کی شہادت، ملزم کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس اہلکار کی شہادت، ملزم کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق پہلے مرحلے میں ملزم کو عدالتی مفرور کرائیں گے .

ملزم کے خلاف دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا . ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے خط لکھ رہے ہیں . کارروائی کے بعد ملزم کو بیرون ملک سے گرفتار کرائیں گے .
پولیس اہلکار کے قتل کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا . ملزم کی بیرون ملک فرار کے وقت امیگریشن کاؤنٹر کی تصویر بھی سامنے آ چکی ہے، جبکہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کا امیگریشن ریکارڈ پولیس حکام کو موصول ہوگیا . امیگریشن پر تصویر بناتے ہوئے ملزم پر اعتماد نظر آرہا ہے، ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کیلئے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا، ریکارڈ کے مطابق ملزم کی امیگریشن صبح 4 بجکر 11 منٹ پر ہوئی .
غیر ملکی پرواز صبح 6:35 کی بجائے 7:18 بجے روانہ ہوئی . خیال رہےکہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں خرم نامی شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا . ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے .
عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار بیوی اور دو بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے، واردات میں استعمال گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوگیا ہے جب کہ گھر سے ملے ایک پستول کا فارنزک کرایا جا رہا ہے . تفتیشی حکام کے مطابق والدین نے بیان دیا انہیں نہیں معلوم کہ خرم کہاں ہے، ان کا کہنا تھا کہ والدین نے بیان دیا کہ خرم سال میں ایک دفعہ پاکستان آتا ہے، خرم پاکستان آکرکیا کرتا ہے نہیں معلوم، خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل بھی ذمہ دار نہیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں