پولیس اہلکار کی شہادت، ملزم کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں پولیس اہلکار کی شہادت، ملزم کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق پہلے مرحلے میں ملزم کو عدالتی مفرور کرائیں گے۔ ملزم کے خلاف دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔ کارروائی کے بعد ملزم کو بیرون ملک سے گرفتار کرائیں گے۔
پولیس اہلکار کے قتل کا مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ملزم کی بیرون ملک فرار کے وقت امیگریشن کاؤنٹر کی تصویر بھی سامنے آ چکی ہے، جبکہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم کا امیگریشن ریکارڈ پولیس حکام کو موصول ہوگیا۔امیگریشن پر تصویر بناتے ہوئے ملزم پر اعتماد نظر آرہا ہے، ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کیلئے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا، ریکارڈ کے مطابق ملزم کی امیگریشن صبح 4 بجکر 11 منٹ پر ہوئی۔
غیر ملکی پرواز صبح 6:35 کی بجائے 7:18 بجے روانہ ہوئی۔خیال رہےکہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں خرم نامی شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم خرم نثار بیوی اور دو بچوں کے ساتھ سوئیڈن کا مستقل رہائشی ہے اور اس کا دوسرا بھائی فیملی کے ساتھ فیصل آباد میں مقیم ہے، واردات میں استعمال گاڑی گھر پر چھوڑ کر ملزم دوسری کار میں فرار ہوگیا ہے جب کہ گھر سے ملے ایک پستول کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق والدین نے بیان دیا انہیں نہیں معلوم کہ خرم کہاں ہے، ان کا کہنا تھا کہ والدین نے بیان دیا کہ خرم سال میں ایک دفعہ پاکستان آتا ہے، خرم پاکستان آکرکیا کرتا ہے نہیں معلوم، خرم کی حرکتوں کے ہم بالکل بھی ذمہ دار نہیں ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

29 mins ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

52 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

57 mins ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

1 hour ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

1 hour ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

2 hours ago