مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شبلی فراز

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مارچ کے شرکاء پر تشدد یا دہشت گرد حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان کی سلامتی پر حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں۔ 26 نومبر کے مارچ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھیجا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ عوام کو بھی خطرہ ہے، عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہوچکا ہے۔

Recent Posts

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

8 mins ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

13 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

36 mins ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

47 mins ago

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

1 hour ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

2 hours ago