رشور کو ضلع پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن فوری طور واپس کیا جائے سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف بلوچستان محمد آصف خان ترین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئیر رہنما محمد آصف خان ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر اعلی قدوس بزنجو نے بغیر سوچھے سمجھے ایک فرد کی فرمائیش اور چند افراد کے بلیک میلنگ میں آکر پشین جیسے پرامن اور تعلیم یافتہ ڈسٹرکٹ میں غیر قانونی طور تحصیل برشور کو پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پشین میں بسنے والے اقوام کے درمیان قبائلی تضادات، اختلافات و نفرتوں کی فضاء پیدا کردی ھے پشین کی عوام لاوارث، بے خبر یا غلام نہیں ہے کہ وہ اس طرح کے ظالمانہ و جابرانہ فیصلوں پر خاموش تماشائی بنیں گے بلکہ اپنے حقوق کے لئے صوبائی اسمبلی کے دھرنے کے باوجود اگر ایمرجنسی بنیادوں پر برشور کو ضلع پشین میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا تو پورے صوبے کو جام کردینگے احتجاجی مظاہرے، دھرنے، عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

. .

متعلقہ خبریں