عمران خان نے مجھے ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا، وسیم اکرم کاانکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکہ کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا۔ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق

فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے، گرائونڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں۔ میں نے ایسا ہی تھا، میں تیار ہوں، کپتان، پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔وسیم اکرم نے بتایا کہ وہاں سے عمران خان کی ایک دوست ہمیں اپنے پرائیوٹ جہاز میں جنوبی امریکہ کے ایک جزیرے پر لے گئی، جس کی پرواز 45 منٹ تھی اور پھر وہ گپ شپ کرنے کے لیے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں وہیں چھوڑ دیا گیا، میں ایک جزیرے کے بیچوں بیچ کھڑا تھا، ہوٹل واپس بھی نہیں جا سکتا تھا۔واضح رہے کہ وسیم اکرم 1992ء میں عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ایک اہم رکن تھے۔

Recent Posts

قلعہ عبداللہ میں افیون کی کاشت کے خلاف گرینڈ آپریشن، علاقہ میدان جنگ میں تبدیل

قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…

4 mins ago

خضدار، صدیق مینگل قتل، بی این پی عوامی نے 9مئی کو پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کر دی

خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے کہا کہ خضدار میں بدامنی کے…

14 mins ago

گوادر باڑ لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، ریاست منصوبے پر کام بند کرے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ…

21 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

45 mins ago

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

1 hour ago