اپنے خوف پر قابو پا لیا ہے، عمران خان

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے مرنے کا خوف نہیں ہے اور میں نے اپنے خوف پر قابو پا لیا ہے . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں بچنا مشکل تھا لیکن محفوظ رہا تو اللہ کا شکر ادا کیا .

انہوں نے کہا کہ 26 سال پہلے سیاست میں آیا تو اس وقت سے ہی میری جان خطرے میں ہے . میری اہلیہ نے حملے کے بعد ٹی وی پر مجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا تو وہ سمجھیں کہ میں ٹھیک ہوں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں