پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کی یادگار اننگز ہمیشہ دل میں رہے گی، کوہلی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اننگز ہمیشہ دل میں رہے گی،ویرات کوہلی نے حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں 82رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا،ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف اننگز کی تعریف پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین کی جانب سے کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ یہ اننگز صرف ویرات کوہلی جیسا کھلاڑی ہی کھیل سکتا ہے، اگر اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ یہ کمال نہ کر سکتا تھا،ویرات کوہلی نے بھی پاکستان کے خلاف اپنی اننگز کو اپنے کرکٹ کیرئیر کی ایک یادگار اننگز قرار دیا تھا،اب بھارتی بیٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف اننگز کو یاد کیا ہے،ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 23اکتوبر 2022ہمیشہ میرے دل میں بہت خاص رہے گا، ایسی انرجی میں نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کی تھی، کیا ہی شاندار اننگز تھی۔

Recent Posts

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

8 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

10 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

13 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

18 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

24 mins ago

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ پاک…

30 mins ago