لانگ مارچ میں 15 سے 16 ہزار لوگ شامل ہیں، رانا ثنا اللہ


یہ لوگ پورے ملک سے آئے ہیں، اگردھرنا دیں گے تو مغرب کے بعد 5 سے 7 ہزار لوگ رہ جائیں گے، عوام نے عمران خان کے جلسے، لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے، عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے، محاذ آرائی کی سیاست سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،وفاقی وزیر داخلہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں 15 سے 16 ہزار لوگ شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پورے ملک سے آئے ہیں، اگردھرنا دیں گے تو مغرب کے بعد 5 سے 7 ہزار لوگ رہ جائیں گے، عوام نے عمران خان کے جلسے، لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں چند ہزار لوگ شامل ہیں، عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے، لانگ مارچ شرکا کے اسلام آباد جانے سے روکنے کا پورا انتظام کیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو متحرک کر دیا گیا، سسٹم سے اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں سے نگرانی کی جارہی ہے،
کیمروں کے ذریعے نگرانی جاری ہے، مانٹرنگ روم میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں، ہم نے ہر قسم کے انتظامات کئے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کو ملا کر 26 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں، اگر یہ ہمیں کہتے کہ اتنے ہی بندے لانے تھے تو سول میں 16 ہزار پولیس اہلکار بٹھا دیتے، محاذ آرائی کی سیاست سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، عمران خان اس پوزیشن میں نہیں کہ دھرنا دے سکیں، اگر دھرنا دیں گے تو مغرب کے بعد 5 سے 7 ہزار لوگ رہ جائیں گے، تقریبا 26 ہزار کے قریب نفری ڈیوٹی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ابھی تک 7 سے 8 ہزار لوگ پہنچے ہیں، اتنی ہی تعداد لوگوں کی ابھی راستے میں ہے، جتنی تعداد ہے میرا نہیں خیال یہ اسلام آباد کی طرف جائیں گے، اگر ایسا کریں گے تو ہمارا پورا انتظام ہے، پندرہ ہزار کے سمندر کی حفاظت کے لیے 26 ہزار اہلکار ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

5 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

12 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

24 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

35 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

38 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

44 mins ago