جب تک اللہ نہ چاہے پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا بڑا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ سیاسی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

جب تک اللہ نہ چاہے،پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے عہدہ دیا، جو چیز اللہ دیتا ہے اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔پنجاب حکومت اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قائم و دائم ہے،مدت پوری کریںگے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مختصر عرصے میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ کام کیاہے۔ ہماری نیت نیک اورسمت درست ہے۔اللہ تعالیٰ نے موقع دیا عوام کی خدمت کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہاکہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل وکرم ہے ، اللہ تعالیٰ کو یاد کرکے فیصلے کرتے ہیں جس کا پھل بھی ملتا ہے اور اب ہمیں نیت کا پھل مل رہاہے کسی سے کوئی بعض نہیں،مثبت سوچ رکھتے ہیں۔دو، اڑھائی ماہ میں سال سے زیادہ کام کر کے دکھایا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اخبارات کے واجبات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کاحکم دے دیااورمزید کہاکہ علاقائی اخبارات کو 25فیصدکوٹہ ملے گا،کلراشتہار بھی دئیے جائیں گے۔صدر آل پاکستانی نیوز پیپرز سوسائٹی سرمد علی نے کہاکہ چودھری پرویزالٰہی میڈیا فرینڈلی وزیراعلی ہیںہمیشہ اخبارات کو سپورٹ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اخبارات کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ دست شفقت رکھا۔ خوشنود علی خان نے کہاکہ جب سے آپ آئے ہیں اخبارات کو ادائیگیاں شروع ہوگئی ہیں۔ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال اوراخبارات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر سرمد علی، نائب صدور جمیل اطہر، شہاب زبیری، سیکرٹری جنرل ناز آفرین سہگل لاکھانی، جوائنٹ سیکرٹری محسن بلال، سیکرٹری فنانس محمد اویس خوشنود، مجیب الرحمن شامی، سید سجاد بخاری، ممتاز اے طاہر، خوشنود علی خان، صبا عمر یوسف، محمد یونس مہر، سید ممتاز احمد شاہ، قاسم علی، سید محمد منیر جیلانی، عمر مجیب شامی، ہمایوں گلزار، ڈاکٹر تنویر اے طاہر اور دیگر شامل تھے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی،پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری اورڈی جی پی آر افرازاحمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent Posts

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

5 mins ago

گوادر شہر میں باڑ لگانا بلوچوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی سازش ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ…

8 mins ago

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

19 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

28 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

56 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

1 hour ago