سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش مہنگی پڑگئی لڑکی شکایت لے کرتھانے پہنچ گئی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پرشادی کی پیشکش پرلڑکی نے لڑکے کیخلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی . بھارتی میڈیا کے مطابق پونا میں آٹھویں کلاس کے 14سالہ طالبعلم نے اپنے سکول میں پڑھنے والی 13سالہ طالبہ کو سوشل میڈیا پرشادی کی پیش کش کی اور ساتھ ہی انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی .

لڑکے نے لڑکی کی تصاویر کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی . طالبہ نے لڑکے کی پوسٹس دیکھ کر اپنی والدہ کو مطلع کیا اور ان کے ساتھ تھانے جا کر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا . پولیس کا کہنا ہے کہ کیونکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کم عمر ہیں اس لیے سالانہ امتحانات کے بعد لڑکے کو اس کے والدین کے ساتھ بلا کر چائلڈ ویلفئیر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں