فضائی سفر کے دوران پیسے بچانے ، قطاروں اور تناؤ سے بچنے کا طریقہ

برازیلیا (قدرت روزنامہ) برازیل سے تعلق رکھنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ نے 2022 میں سفر کی بڑھتی ہوئی لاگت اور اس میں کمی کی اہم تجاویز شیئر کی ہیں۔ 34 سالہ جیسیکا لیونس دو سال سے کیبن کریو کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیسیکا کا کہنا ہے کہ اس کے مشورے پر عمل کرنے سے آپ کو پیسے بچانے ، قطاروں اور تناؤ سے بچنے میں مدد ملے گی۔

جیسیکاکے مطابق اس سال تعطیلات کے دوران سفر میں پچھلے سال کے مقابلے سے بھی اضافہ متوقع ہے۔ دو مشکل سالوں کی سفری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے بعد مسافروں کی تعداد تین سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کی امید ہے۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نے مشورہ دیا ہے کہ فلائٹ کے آخری وقت پر بکنگ نہ کریں بلکہ بکنگ پہلے ہی کرلیں ۔ اس کے علاوہ کوشش کریں کہ علی الصبح کی فلائٹ کا انتخاب کریں، اس وقت ایئر پورٹ پر رش کم ہوتا ہے جس سے آپ انتظار کی کوفت سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پرواز پر سوار ہونے والے آخری شخص نہ بنیں ، خاص طور پر اگرآپ کے پاس ایک سے زیادہ آئٹمز ہیں تو ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ اس طرح آپ کو چیکنگ کے صبر آزما مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔ جیسکا کے مطابق کسی ویب سائٹ یا ایجنٹ کے بجائے براہ راست ایئر لائن سے رابطہ کرکے ٹکٹ بک کریں، اس طرح آپ کافی پیسے بچا سکتے ہیں۔

Recent Posts

ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ ریلیز کردی گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز…

1 min ago

پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے، بینائی جانے کا خدشہ

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی نامور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور بھارتی سیاستدان راگھو…

8 mins ago

نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟ مفتاح اسماعیل نے ایک اوربڑی پابندی کی تجویز دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ) نان فائلرز کے پہلے فون بند کریں پھر ۔۔۔؟سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل…

11 mins ago

’’ میں آپ کو بریانی اور نوٹ دوں گی اور۔۔‘‘ راکھی ساونت نے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…

21 mins ago

پختونخوا؛ سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملے، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…

31 mins ago

لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…

51 mins ago