استعفوں کا معاملہ، ترجمان کے پی حکومت کا ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج

استعفوں کا معاملہ، ترجمان کے پی حکومت کا ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج۔کسی کا پارٹی موقف کے ساتھ اتفاق نہیں ہے تو سامنے آئے دیکھیں گے، بیشتر اراکین اسمبلی پارٹی کے فیصلے پرعمل کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے استعفوں کے معاملے پر ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سیف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں کچھ ارکان کی پارٹی سے ناراضی سے انکار کیا تاہم ناراض ارکان کو سامنے آنے کا چیلنج دے دیا۔صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ کسی کا پارٹی موقف کے ساتھ اتفاق نہیں ہے تو سامنے آئے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر اراکین اسمبلی پارٹی کے فیصلے پرعمل کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا، سامنے آجائے گا، اس پر عمل کریں گے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

Recent Posts

شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد…

6 mins ago

سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موبائل سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے…

16 mins ago

پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس ویلفیئر کے نام پر تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں کرنے کے کیس میں…

26 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

36 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

38 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

42 mins ago