انگلش ٹیم کے دورۂ پاکستان کیلئے وزیر اعظم نے کردار ادا کیا، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی انگلش ٹیم کے دورے کے لیے کردار ادا کیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2005 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ضروری ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں یہاں آتی رہیں، کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ کی بہترین ٹیمیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کرکٹ کی اصل روح ہے، کرکٹ پر سیاست نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز بھی ہو رہے ہیں، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیمیں ایک ساتھ فائنل تک پہنچیں، کرکٹ کھیل ہے، جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

Recent Posts

جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کیخلاف درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی

لاہور (قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ لاہور میں فاضل جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کے…

5 mins ago

قرض لینا کامیابی نہیں، نجات پانا کامیابی ہوگی: وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری قسط کے اجراء پرردعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط…

7 mins ago

فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

لاہور(قدرت روزنامہ) کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے…

20 mins ago

یواے ای میں ایک بار پھر شدید بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی…

39 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔عالمی منڈی…

1 hour ago

ہراسانی کا الزام؛ کرشنا مکھرجی کی حمایت میں دیگر اداکار بھی سامنے آگئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی پروڈیوسر کیخلاف ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھرجی…

1 hour ago