آرمی چیف کی کمان تبدیلی کی تقریب، ’’رانا صاحب اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو‘‘ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز نے آرمی چیف کی کمان کی تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ دلچسپ مکالمہ کے دوران کہا کہ ’’رانا صاحب اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو‘‘۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ پر تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مکالمہ کرتے پرویز الٰہی سے کہا کہ چودھری صاحب آپ کے ہاں رواں داری ختم ہو رہی ہے۔اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نہیں رانا صاحب رواداری موجود ہے، ختم نہیں ہو رہی۔رانا ثنا اللہ نے پھر سوال کیا کہ چودھری صاحب اسمبلیوں کا کیا کر رہے ہیں؟۔پرویز الٰہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’رانا صاحباسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو‘‘۔وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی تقریب میں ملاقات کی، دونوں وزرائے اعلی کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

Recent Posts

ورلڈ لافٹر ڈے : کاجول نے مداحوں کیلئے اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ورلڈ لافٹر ڈے کے موقع پر بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول نے…

18 mins ago

دانیہ شاہ کا عامر لیاقت کی وراثت لینے کیلئے وکیل کو 2 کروڑ روپے دینے کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری…

25 mins ago

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

39 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

49 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

1 hour ago